وسیم حیدر ملہی عوام کیلئے درد دل رکھنے والی شخصیت تھے،پرویز الٰہی

وسیم حیدر ملہی عوام کیلئے درد دل رکھنے والی شخصیت تھے،پرویز الٰہی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستا ن مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین اور ایم این اے چودھری مونس الٰہی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چودھری ندیم اختر ملہی کے گھر گئے اور ان کے چھوٹے بھائی چودھری وسیم حیدر ملہی (مینجنگ ڈائریکٹر ملہی گروپ آف کمپنیز)کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وسیم حیدر ملہی عوام کیلئے درد دل رکھنے والی شخصیت تھے،سماجی خدمات اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کی فراہمی کیلئے وہ ہمیشہ صفہ اول میں کھڑے رہتے تھے۔چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بطور اورسیز پاکستانی انہوں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیا۔ جب بھی وطن عزیز کو فنڈز کی ضرورت پڑی تو انہوں نے دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستان کیلئے نرم گوشاں رکھنے والی شخصیات سے فنڈ اکٹھا کر کے مستحق خاندانوں کی مدد کی۔

پرویز الہٰی

مزید :

صفحہ آخر -