عمران خان کی قیادت میں خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے،علیم خان

    عمران خان کی قیادت میں خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے،علیم خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی و باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو جلد ازجلد یہاں لانے کے لئے وزیر خارجہ کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے گندم خریداری مہم اور پنجاب میں گزشتہ10برسوں کے مقابلے میں گندم کی ریکارڈ خرید پر بھی بات چیت کی اور وفاقی وزیر کو محکمہ خوراک نے نئی پالیسیوں کی تشکیل کے حوالے سے اہم امور سے آگاہ کیا۔ سینئر وز یر عبدالعلیم خان نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا اور عام آدمی کی مشکلات میں کمی کے لئے کسی کاوش سے دریغ نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ موجودہ حالات میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنا اور معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

خوشحالی کا سفر

مزید :

صفحہ آخر -