لاہور میں ماسک نہ پہننے پر ٹریفک چالان شروع،شہریوں کی تلخ کلامی

لاہور میں ماسک نہ پہننے پر ٹریفک چالان شروع،شہریوں کی تلخ کلامی

  

لاہور(خبر نگار) سٹی ٹریفک پولیس اورپنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں شہریوں اور دکانداروں کے ماسک نہ پہننے پر گزشتہ رات شہر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ اہم شاہراؤں اور چوراہوں پر رات گئے ناکے لگا کر سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیورز سمیت کار سواروں کو ماسک نہ پہننے پر ان کاچالان کیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار اور رکشہ ڈرائیور کا ماسک نہ پہننے پر تین سو روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ کار سوار کا پانچ سو روپے کا چالان کیا گیا۔ماسک نہ پہننے پر شہریوں اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان تکرار اور تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔

ماسک چالان

مزید :

صفحہ آخر -