آبادی میں اضافے کی موجودہ رفتار کو روکنا ہو گا: صدر عارف علوی

آبادی میں اضافے کی موجودہ رفتار کو روکنا ہو گا: صدر عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کی موجودہ رفتار کو روکنے کی ضرورت ہے، آبادی میں اضافہ کے سماجی اور معاشی اثرات کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔صدر عارف علوی سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اجلاس کے دوران فیڈرل پاپولیشن ٹاسک فورس کے سابقہ دو اجلاسوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بڑھتی آبادی پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ فیڈرل پاپولیشن ٹاسک فورس اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرے۔ اہداف کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کیلئے فیڈرل پاپولیشن ٹاسک فورس کا تیسرا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں رپورٹ پیش کی گئی کہ کوویڈ۔19 وبا نے زندگی کے ہر شعبے خصوصا شعبہ صحت کو متاثر کیا ہے، حکومت کی توجہ اور وسائل کا رخ کورونا وباکی طرف ہونے کی وجہ سے پولیو اور تپ دق جیسی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -