سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازیں بحال کر دیں

      سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازیں بحال کر دیں

  

اسلام آباد(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج (ہفتہ) سے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی بحالی کا نوٹس جاری کردیا ہے،تمام غیر ملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان میں دوبارہ آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کیلئے سی اے اے خصوصی اوقات کار جاری کرے گا اور خصوصی اوقات کار پروازوں میں مسافروں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری ہوں گے۔کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اس بندش کے دوران پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی ریلیف آپریشن جاری رکھا۔غیرملکی ایئرلائنز کی خصوصی پروازیں بھی پاکستانیوں کو وطن واپسی لائیں تاہم ان ایئرلائنز کے عملے کو طیارے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔

سول ایوی ایشن

مزید :

صفحہ آخر -