’اب نیٹ فلیکس اور نیند پوری کروں گی‘ ملالہ کا گریجویشن پر جشن

    ’اب نیٹ فلیکس اور نیند پوری کروں گی‘ ملالہ کا گریجویشن پر جشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی) پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے گریجویشن مکمل کرنے کا جشن اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹر پر 2 تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا گیا کہ وہ اہل خانہ کے ساتھ اپنے گریجویٹ ہونے کا جشن بھرپور انداز سے منارہی ہیں۔ ملالہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ‘میں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی ڈگری مکمل کرلی ہے اور اس وقت یہ شکر اور مزہ بیان کرنا مشکل ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں پتا کہ آگے کیا ہے مگر اب نیٹ فلیکس ہوگا، کتابیں پڑھنا اور سونا ہوگا۔
ملالہ یوسف زئی

مزید :

صفحہ آخر -