ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں،چودھری سرور

  ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں،چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کوئی خطرہ نہیں انشاء اللہ مر کز اور پنجاب میں بجٹ آسانی سے منظور ہو جائے گا، اتحادی جماعتیں حکومت کیساتھ ہیں۔ ایک بات طے ہے کہ ملک میں شفافیات اورآئین وقانون کی حکمرانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وہ جمعہ کے روز مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اتحادیوں کے معاملے پرحکومت سب کے ساتھ رابطوں میں ہے اور جہاں تک بجٹ کا تعلق ہے تو اس کیلئے بھی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ بجٹ منظور ہو جائے گا اور اپوزیشن کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کر نا پڑ یگا۔ اْنہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے کہتی رہی کہ چینی سیکنڈل کی تحقیقات نہیں ہوں گی مگر جب تحقیقات ہوگئیں تو کہااس کی رپورٹ نہیں آئیگی مگر اپوزیشن کے تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے اور حکومت چینی سیکنڈل کے تمام معاملات کو قوم کے سامنے لے آئی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت وعدے کے مطابق نیب سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر رہی ہے، اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا۔ ماضی کے حکمرانوں کی سیاسی مداخلت کی وجہ سے پاکستان میں ادارے تباہ ہوتے رہے ہیں مگر اب کسی قسم کی سیاسی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔گور نر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کورونا بے قابوہوچکا ہے اور اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا۔

آئین و قانون

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ای کامرس پاکستان کا مستقبل ہے۔ حکومت آئی ٹی شعبے اور ای کامرس کی ترقی کے لیے ای کامرس پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ASPIRE کانفرنس کی پری لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد قابل تعریف ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی طرف اہم قدم ہے باقی چیمبرز کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔کرونا وبا کے پیش نظر ہمیں کاروبار ی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے روایت سے ہٹ کر سوچنا ہو گا۔انہوں نے کورونا وبا اور لاک ڈاؤن میں مستحقین میں راشن، افطار دسترخوان اور طبی معاونت پر چیمبر کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر صدر چیمبر صبور ملک نے کہا کہ ASPIRE بزنس کانفرنس کا مقصد ای کامرس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور موجودہ حالات میں غیر روایتی کاروبار کے فروغ کے لیے مشاورتی اور آگاہی مہم کا آگے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس ستائیس جون کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔ جس میں ملک کے ای کامرس شعبے سے منسلک بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز شرکت کریں گے۔ صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اطلاعات شبلی فراز کی بھی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -