پنجاب میں این جی اوز کی آن لائن رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

      پنجاب میں این جی اوز کی آن لائن رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پنجاب میں این جی اوز کی رجسٹریشن کا طریقہ تبدیل کر کے مینوئل رجسٹریشن کی بجائے آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے چیرٹی رجسٹریشن پورٹل تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں منی لانڈرنگ کی شکایات کے خاتمے اور ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جارہا ہے، اس مقصد کے لئے پہلے مرحلے میں ہزاروں کی تعداد میں غیر فعال این جی اوز کو ڈی رجسٹرڈ کردیا گیا اور تمام این جی اوز کا آڈٹ کروایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اب دوسرے مرحلے میں پنجاب میں این جی اوز کی رجسٹریشن کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این جی اوز رجسٹریشن کے لئے پورٹل پر آن لائن اپلائی کریں گی، متعلقہ محکمے پورٹل کے ذریعے این جی اوز کی معلومات حاصل کرسکیں گے، تمام متعلقہ محکموں سے کلئیرنس کے بعد رجسٹریشن دی جائے گا جبکہ اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کو پورٹل کی ٹریننگ دی جائے گی متعلقہ ادارے این جی اوز کے کاموں کی مانیٹرنگ کرسکیں گے، پورٹل کے ذریعے فوری طور پر این جی اوز کو ٹریس کیا جا سکے گا۔ پنجاب حکومت جلد ہی باقاعدہ طور پر پورٹل کا افتتاح کرے گی۔
این جی اوز رجسٹریشن

مزید :

صفحہ آخر -