رانا ثنا اللہ کیخلاف زائد اثاثوں کے شواہد ملنے پر انویسٹی گیشن کی منظوری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کیخلاف زائد اثاثہ جات کیس میں جاری انکوائری کی انویسٹی گیشن میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی جامع بریفنگ کے بعد باضابطہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں رانا ثنااللہ کو نیب کے سامنے پیش ہونا پڑے گا یا پھر ان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔ رانا ثناء اللہ کیخلاف انکوائری کے دوران 40 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات کی موجودگی کے شواہد اکٹھے ہونے کے بعد باقاعدہ انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں رانا ثناء اللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات پر جامع بریفنگ دی گئی۔
انویسٹی گیشن