مظفر گڑھ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی شادی کی تقریب میں اراکین اسمبلی کی شرکت

مظفر گڑھ، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی شادی کی تقریب میں اراکین اسمبلی کی ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مظفرگڑھ میں کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں اراکین اسمبلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے کرمداد قریشی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق یوسی ناظم سلیم گرمانی کے بیٹے کی شادی کی بڑی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے ملک رضا ر بانی کھر اور تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں علمدار عباس بھی شریک ہوئے اور سیکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر منتظمین کیخلاف کوئی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی اور کارروائی عمل میں لائی گئی۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا شعیب کے مطابق شادی کی تقریب اتوارکو ہوئی،لہٰذا آئندہ خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جبکہ اس دوران سماجی فاصلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے۔

مظفر گڑھ شادی

مزید :

صفحہ آخر -