بحران اللہ ہزاروی نے پاکستان، سعودی عرب تعلقات میں پل کا کردار ادا کیا: پیر نور الحق

  بحران اللہ ہزاروی نے پاکستان، سعودی عرب تعلقات میں پل کا کردار ادا کیا: پیر ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سابق ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ، ممتاز مذہبی سکالراور مصنف بحر اللہ ہزاروی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری،وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز احمد خان جعفر،ہوپ پاکستان کے سابق چیئرمین وحید اقبال بٹ،چیئرمین ہوپ اسلام آباد قاضی جمیل سمیت وزارت اور ہوپ کے ذمہ داران کی بڑی تعداد میں شرکت،بحر اللہ ہزاروی کی حج کے حوالے سے تاریخ ساز خدما ت پر مقررین کا زبردست خراج تحسین، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ بحر اللہ ہزاروی نے ہمیشہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز احمد جعفر نے کہا ان کی وفات سے بڑاخلا پیدا ہو گیا ہے جو شاید پورا نہ ہو سکے،وحید اقبال بٹ نے کہا بحر اللہ ہزاروی پاکستان اور سعودیہ میں یکساں مقبول تھے،قاضی جمیل نے کہا کہ بحر اللہ ہزاروی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں،اس موقع پر پیر نور الحق قادری نے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی،تعزیتی ریفرنس میں بحر اللہ ہزاروی کے صاحبزادے نے بھی شرکت کی۔

پیر نوا لحق

مزید :

صفحہ آخر -