یونین کونسل 87اور 99سے ڈینگی لاروابرآمد، سرویلنس مہم میں تیزی

یونین کونسل 87اور 99سے ڈینگی لاروابرآمد، سرویلنس مہم میں تیزی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 115کچی آبادی مسلم ٹاؤن اور یو سی 87 غالب مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کچہری کے علاقے میں ڈینگی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا۔ انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی اور روف ٹاپس، ڈور مادکنگ کا جائزہ لیا،01 جگہ سے لاروا برآمدہو،افسران نے ڈینگی ورکرز کو ڈینگی آگاہی اور سپرے کی رفتار کو مزید تیز رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ڈینگی انتظامات کو چیک کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم فیلڈ میں موجود ہیں۔ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے دوروں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 99 ان ڈور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا،تحصیل ماڈل ٹاؤن یو سی 99 میں 01 ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔

روف ٹاپ اور ڈور مارکنگ کو بھی چیک کیا گیا۔انہوں نے ڈینگی ٹیموں کو ڈینگی سپرے کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ڈینگی کے خاتمے کے لئے متحرک ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -