وفاقی و صوبائی بجٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹرز کیلئے خوشگوار ہوا کا جھونکا

وفاقی و صوبائی بجٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹرز کیلئے خوشگوار ہوا کا جھونکا

  

لاہور (رپورٹ:میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر) وفاقی اور صوبائی بجٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر ز کیلئے خوشگوار ہوا کا جھونکا ہیں،پنجاب حکومت نے اشٹام ڈیوٹی اور سی وی ٹی ایک فیصد کر کے تاریخی اقدام اٹھایا ہے،ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ،کیپٹل گین ٹیکس کی شرح اورمدت میں کمی کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،یکم جولائی سے تعمیراتی شعبہ میں پرانی رونقیں بحال ہونے جا رہی ہیں،تعمیراتی پیکج بڑا ریلیف ہے،دنیا بھر سے سرمایہ کاری آئیگی،ڈی سی ریٹس کم کرنے کی ضرورت ہے،سیمنٹ کی طرح سٹیل پر بھی ڈیوٹی کم کی جائے،ڈی ایچ اے اور ایل ڈی اے سمیت تمام ہاؤسنگ سکیم ٹرانسفر فیس میں میں کمی کا اعلان کریں،تحریک انصاف کی حکومت نے اچھا بجٹ دیا ہے،تعمیراتی شعبے میں کام کے آغاز سے ہزاروں افراد کو روز گار ملے گا،سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس،بلڈرز اور ڈویلپرز کی طرف سے وفاقی اور صوبائی بجٹ کو خوش آئند دینے کا سلسلہ جاری،چیئرمین ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن آصف جہانگیر،فیئر اینڈ لائل گروپ کے چیئرمین شیخ احتشام، سا بق سینئر نائب صدر ارشد کھوکھر،سابق سیکرٹری توقیر ٹیپو،بحریہ ٹاؤن کے صدر مظفر ہاشمی،شاہد قادری،مجاہد قادری،غلام فرید قادری،رانا شیر آصف،سابق وائس چیئرمین ڈی ایچ اے نعیم احمد ملک،سابق فنانس سیکرٹری طارق بھٹی،چودھری اکرام،شیر داد خان،منور حسین،انصاف گروپ کے چیئرمین منظور چودھری،عرفان بھٹی،سید احسان بخاری،عرفان یوسف،میاں ایوب،ابرار حسین،راؤ ارشاد احمد،ملک ادریس، ملک جاوید،فہد بشیر،احسن ملک نے پنجاب حکومت کے بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے تاریخی بجٹ دیا ہے،ملک آصف جہانگیر کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے نظام کو فرینڈلی بنانے کی ضرورت ہے،مظفر ہاشمی نے کہا ہے کہ سیمنٹ کے ساتھ سٹیل کی ڈیوٹی میں کمی کی ضرورت ہے،توقیر ٹیپو نے کہا ہے کہ ڈی سی ریٹس میں بھی کمی کی ضرورت ہے،شاہد قادری نے بجٹ کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی کے بعد اثرات سامنے آئیں گے،ملک نعیم نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ میں کام کے آغاز سے ہزاروں لوگو ں کو روزگار ملے گا،ارشد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سکیم بھی ٹرانسفر فیس کم کریں،شیخ احتشام نے کہا ہے کہ امید ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا بحران ختم ہو گا،چودھری اکرام نے کیپٹل گین ٹیکس کی شرح اور مدت میں کمی کو بڑا اقدام قرار دیا ہے،طارق بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اچھا بجٹ ہے،غلام فرید قادری نے کہا ہے کہ تعمیراتی پیکج کے بعد اچھا وفاقی اور صوبائی بجٹ دیا ہے،راؤ ارشاد،ملک جاوید،میاں ایوب، احسن ملک،طیب پیر زادہ،ادریس ملک،منور حسین،چودھری منظور احمد نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ریلیف پیکج کا مطالبہ کیا ہے۔

خوشگوار جھونکا

مزید :

صفحہ آخر -