زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے،صدام اطہر

زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے،صدام اطہر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ زراعت پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہے اور شعبہ زراعت میں شعبہ تحقیق کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ زرعی سائنسدان دور حاضر کے چیلنجز خصوصا موسمیاتی تبدیلیوں کو برداشت کرنے والی زرعی اجناس کی اقسام کی تیاری کا عمل جاری رکھیں۔

تاکہ پاکستان میں شعبہ زرعات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر ملک سوہنی ہارٹ اٹیک کے باعث بیمار ہیں ہم سب ان کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو مکمل صحت عطا فرمائے۔

کیونکہ زرعی شعبہ کی بہتری میں ان کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ زرعی شعبہ تحقیق کی ترقی اور زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ لازم وملزوم ہیں۔ قابل فخر زرعی سائنسدان قوم کا سرمایہ ہیں جو کہ فوڈ سیکیورٹی کے لیے شب وروز محنت کرکے دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے والی زرعی اجناس کی اقسام تیار کررہے ہیں جن کا براہ راست فائدہ وطن عزیز کے کاشتکار بھائیوں کو ہے اور کاشتکار وں کی خوشحالی بھی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -