آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1030میں فروخت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان 20کلو کے آٹے کی تھیلے کی قیمت 1030کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔10کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت 525روپے کردی گئی ہے۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث عام آدمی پہلے معاشی بحران کا شکار ہیں۔حکومت آئے روز غریب عام پر مہنگائی کے بم گرارہی ہیں۔

حکومت نے چینی مافیا کی طرح فلور ملز کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔فلور ملز مالکان اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی پرانی قیمت بحال کی جائے۔