ایل ڈی اے ون ونڈوسیل پر ایس او پیز کے تحت کام جاری

  ایل ڈی اے ون ونڈوسیل پر ایس او پیز کے تحت کام جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر تعمیراتی صنعت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے متعدد ملازمین کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود ایل ڈی اے کا ون ونڈو سیل بدستور کام کررہا ہے اورروزانہ دن 10بجے سے دوپہردوبجے تک شہریوں کی مختلف نوعیت کی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ون ونڈو سیل پر آنے والے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔آن لائن اپوائٹمنٹ حاصل کرنے کے بعد قبل از وقت یا بغیر اپوائٹمنٹ آجانے والے درخواست گزاروں کے لئے انتظار گاہ قائم کر دی گئی ہے،ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے چیف سکیو رٹی آفیسر ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ون ونڈو سیل پر آنے والے تمام درخواست گزاروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے۔ تمام افراد کا تھرمل سکینر سے درجہ حرارت چیک کیا جاتاہے -کسی شخص کا ٹمپریچر 100.4درجے فارن ہائیٹ سے زیادہ ہونے کی صورت میں اسے اندر آنے کی اجازت نہیں۔ تمام کاؤنٹرز پر سینی ٹائزرمہیا کیا گیا ہے۔درخواست گزاروں اور عملہ کیلئے مناسب سماجی فاصلہ رکھنا،ڈس انفیکشن بوتھ سے گزرنا،سینی ٹائزر کا استعمال اورماسک پہننا لازمی ہے

۔درخواست گزاروں اور عملہ کیلئے ہاتھ دھونے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ کورونا کے خدشے کے پیش نظر ون ونڈوسیل کی وقفے وقفے سے باقاعدگی سے صفائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -