جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا معاملہ ابھی حل طلب ہے، اعتزاز

جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کا معاملہ ابھی حل طلب ہے، اعتزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں کے حوالے سے معاملہ ابھی حل طلب ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے کس اختیار کے تحت فیصلہ ایف بی آر کے حوالے کیا؟ یہ سمجھ سے باہر ہے۔ عدالت کے پاس معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا اختیار نہیں تھا۔ ایف بی آر پر کسی قسم کی قدغن لگانا قانون کے تحت نہیں ہے۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت نے اس معاملے کو دوبارہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور راستے سے بھیجنے کا امکان پیدا کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے پاس سپریم جوڈیشل کونسل کے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم قرار دیے جانے والے جسٹس فائز عیسی کے ریفرنس میں کوئی سقم نہیں تھا۔ سقم نہ ہو تو ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر صرف سپریم جوڈیشل کونسل کو فیصلے کا حق ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ 2010 کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی ججز کے خلاف ریفرنس دائر کروا سکتا ہے۔
اعتزاز

مزید :

صفحہ آخر -