حکومت کا کورونا وباء سے بیروز گار اور اوورسیز کیلئے نئی نوکریوں کے بندوبست کا فیصلہ

حکومت کا کورونا وباء سے بیروز گار اور اوورسیز کیلئے نئی نوکریوں کے بندوبست ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکو مت نے ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے خصوصی پورٹل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ملازمتوں سے برطرف ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اوورسیز ایمپلائمنٹ تعاون کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت ملازمتوں سے محروم ہو کر وطن واپس آنے والے دوبارہ روزگار کے اہل ہو سکیں گے۔اس سلسلے میں معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جن کی بیرون ملک نوکری ختم ہو چکی ہے وہ خود کو رجسٹر کریں، حکومتی کوشش سے دوبارہ باہر ملازمت کے اہل اور رجسٹریشن سے سرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانی حکومت کی طرف سے مالی مدد بھی حاصل کر سکیں گے۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک کام کرنے والے ہزاروں پاکستانی بیروزگار ہوکروطن واپس آچکے ہیں۔

نوکریاں،بندوبست

اسلام آباد (این این آئی)(ن)لیگی رہنما محسن رانجھا اور زلفی بخاری ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے۔ زلفی بخاری کی شہریت اور حکومتی عہدہ سے متعلق لیگی رہنماء محسن رانجھا نے بیان دیا،پاکستانی شہری نہ کہے جانے پر زلفی بخاری نے سخت جوابی رد عمل دیا۔ لفی بخاری نے کہاکہ ڈوئل نیشنل کا مطلب دوہری شہریت ہی ہے،اوورسیز پاکستانی سب کچھ چھوڑ کر اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،کیا ن لیگ ہم ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی اس نظر سے دیکھتی ہے؟،حیرت کی بات یہ ہے کہ آپ کا اپنا لیڈر بیرون ملک بھاگا ہوا ہے،یہ شریف خاندان ہے جو بھاگ گیا ہے اور ہم سب ان کی تلاش میں ہیں،لیگی رہنماء محسن رانجھا نے زلفی بخاری کو حکومتی عہدہ ملنے پر اعتراض کیا تھا۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -