کٹیگری 4کے مستحقین میں بھی امدادی رقوم کی تقیسم شروع

  کٹیگری 4کے مستحقین میں بھی امدادی رقوم کی تقیسم شروع

  

اسلام آباد (آئی این پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کٹیگری 4 کے مستحقین میں بھی امدادی رقوم کی تقسیم شروع ہوگئی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کٹیگری فورکے مستحقین میں بھی امدادی رقوم کی تقسیم شروع ہوگئی جبکہ ابتدائی تین کٹیگریزمیں رجسٹرڈ 1 کروڑ 8 لاکھ 23 ہزارسے زائد افراد میں اب تک 131 ارب 11 کروڑروپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔احساس پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم میں سے صوبہ سندھ میں 32 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں 39 ارب 16 کروڑ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 47 لاکھ سے زائد افراد میں 56 ارب 98 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ 11 ہزارافراد میں 24 ارب 41 کروڑ سے زائد رقم بلوچستان میں 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد میں 6 ارب 66 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 23 کروڑ سے زائد رقم، گلگت بلتستان میں 79 ہزار سے زائد افراد میں 96 کروڑ سے زائد رقم اور اسلام آباد میں 56 ہزار سے زائد افراد میں 68 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔تقسیم شدہ رقم میں 1.22 ارب روپے کے کفالت بقایا جات کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔ رواں ہفتے کیٹگری 4 کے تحت شروع ہونے والی ادائیگیوں کی براہ راست تفصیلات اب احساس ایمرجنسی کیش ویب پورٹل پر دستیاب ہیں۔

احساس ایمرجنسی پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -