وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مثالی ٹیکس فری بجٹ پیش کیا،عبدالسمیع

وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مثالی ٹیکس فری بجٹ پیش کیا،عبدالسمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رانا عبدالسمیع نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا موجود ہ بجٹ عوام کے لئے بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگا، حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے سابقہ اور آنے والی حکومتوں کے لئے ایک مثال قائم کردی ہے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے دورِحکومت میں پنجاب اور سندھ کا بیڑہ غرق کیا۔

،پی ٹی آئی کی حکومت کی تمام پالیسیاں عوام دوست ہیں جس کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑھتا جا رہا ہے،پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلی بار معاشرے کے کمزور افراد کی براہ راست مددکی ہے۔