زکوٰہ کی تقسیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا،شبیر سیال
لاہور(پ ر)زکوٰۃ و عشر ضلع لاہورکے چیئرمین شبیرسیال نے چوبرجی آفس میں ممبرزکوٰۃوعشر وسیم جبار کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں پارٹی قیادت کا بے حدمشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی ہے۔
، میں پارٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہو گی، معاشرے کے حق داروں کوان کا جائز حق دلاؤں گا، انہوں نے کہاکہ اپنی ٹیم کے ممبران کو ساتھ لے کر چلوں گا اور تمام فیصلے مشاورت اور میرٹ پر کئے جائیں گے۔