لیسکو کو ڈیمانڈ کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر ہے،مجاہد پرویز چٹھہ

  لیسکو کو ڈیمانڈ کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر ہے،مجاہد پرویز چٹھہ

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور سمیت لیسکو ریجن میں کہیں بھی غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔اْن کا کہنا تھا لیسکو ریجن میں گرم ترین موسمی سپیل جاری ہے تاہم لیسکو کو اسکی ڈیمانڈ کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر ہے۔لیسکو کی جانب سے یہ بات انتہائی واضح ہے کہ ذیادہ نقصانات والے فیڈرز پر منظورشدہ لوڈ مینجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے۔ لیسکو کے کْل 1891 فیڈرز میں سے 31 ہائی لاس فیڈرز ہیں جو کہ ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کے نتیجے میں ہونے والی تکنیکی خرابی کوقطعاً غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کہنا چاہیے۔ لیسکو ریجن میں تعمیراتی اور مرمتی کام بھی ساتھ ساتھ سرانجام دیئے جاتے ہیں تاہم اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے کہ جس علاقے یا فیڈر کو مرمتی کام کی مد میں بند کیا جاتا ہے وہاں اخبارات اور پیغامات کی صورت میں ایک روز قبل علاقہ مکینوں کو مطلع کردیا جاتا ہے۔

۔ اور حتی الامکان اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ کم سے کم وقت کے لئے بجلی معطل ہو۔ لیسکو چیف کے مطابق لیسکو افسران اور فیلڈ اسٹاف انتہائی مشکل حالات اور ملک میں پھیلی کورونا وائرس کی وباء کے باوجود بھی انتہائی مستعد ہیں۔

اور اپنے صارفین تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے میں کوشاں ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -