لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تجارتی مراکز بند ہونگے، کمشنر کراچی
کراچی (سٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا وہاں تمام تجارتی مراکز بند ہوں گے۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں جہاں کیسز بڑھ رہے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔افتخار شلوانی نے کہا کہ جن علاقوں میں لاک ڈاون ہے وہاں گھر کے ایک فرد کو کھانے پینے کی اشیا خریدنے کے لیے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا وہاں صرف میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں تیس فیصد زیادہ ٹیسٹنگ ہورہی ہے، کورونا وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔