کورونا کی وبا خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے، کاشف خان
کراچی (سٹاف رپورٹر) ملک کے معروف ٹی وی فنکار کاشف خان نے کہا ہے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ لوگ ابھی بھی اسے سنجیدہ نہیں لے رہے۔ اپنے ترجمان شاہد علی خان کے توسط سے جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ پندرہ روز قبل ابتدائی علامات ظاہر ہونے کے بعد جب میں نے ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت ایا جس کے بعد میں گھر میں ہی قرنطینیہ میں چلا گیا تاہم ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں, مداحوں اور دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ میری جلد صحت یابی کیلے دعا کریں۔ کاشف خان نے کہا کہ اس مرض سے نہ صرف خود لڑنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی اس سے بچانا ہے, مجھے افسوس ہے کہ لوگ اس اہم ایشو پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہیں انھیں ماسک اور سینیٹائزر کا سختی سے استعمال کرنا چائیے۔ دریں اثنا ممبر قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی سوشل میڈیا پر کاشف خان کیلئے تمام دوست احباب سے دعاے صحت کی خصوصی درخواست کی ہے