جامعہ کراچی: 3 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض
کراچی (سٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی صدارت میں منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ کے حالیہ اجلاس میں 03 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگرحاصل کرنے والوں میں نوید الحق(لاء)،اقبال الطاف (کیمسٹری) اور ایس ایم خالد جمال کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔