اتحادی کے بعدپی ٹی آئی کا ناراض گروپ سامنے آ گیا،عظمیٰ بخاری

اتحادی کے بعدپی ٹی آئی کا ناراض گروپ سامنے آ گیا،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی رکن خواجہ داؤد سلیمانی نے عثمان بزدار پر عدم اعتماد کردیا ہے۔اختر مینگل پہلے ہی عمران خان پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔اتحادی گروپ کے بعد اب پی ٹی آئی کا ناراض گروپ بھی سامنے آگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بننے کی پیش گوئیاں کرنے والوں کی اپنی جماعت میں کئی گروپ بن گئے ہیں۔حکومتی رکن خواجہ داؤد سلیمانی نے عثمان بزدار کو ناکام اور کمزور وزیراعلیٰ قراردے دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہامسلم لیگ (ن) تو پہلے دن سے کہہ رہی ہے عثمان بزدار ایک کمزور اور ڈمی وزیراعلیٰ ہیں۔

حکومتی رکن اعجاز احمد جازی،عظمیٰ کاردار اور اب خواجہ داؤ سلیمانی نے تحریک انصاف کی اصلیت قوم کو بتادی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -