حکومت کا صرف کورونا متاثرہ علاقوں کو بندکر نااحسن اقدام ہے

حکومت کا صرف کورونا متاثرہ علاقوں کو بندکر نااحسن اقدام ہے

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ حکومت کا صرف کورونا متاثرہ علاقوں کو بندکر نااحسن اقدام ہے،حکومت پنجاب نے عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی،عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کر یں تاکہ پاکستان سے کورونا کی و با ختم ہوسکے۔ امید ہے کہ تاجربرادری اور عوام کرونا سے بچا وکے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے۔

 کورونا کیخلاف جنگ 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ بن چکی ہے ہم سب نے ملکر اس جنگ کو لڑنا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم خود بھی حفاظتی اقدامات کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں تاکہ اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -