یوم عظمت و حرمت سیدہ بی بی فاطمۃالزہرا،عقیدتوں کا خراج پیش

  یوم عظمت و حرمت سیدہ بی بی فاطمۃالزہرا،عقیدتوں کا خراج پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (خصوصی رپورٹ) قلب رسول ؐنور کائنات سیدہ بی بی فاطمۃ الزہر کی حرمت و عظمت کے حوالے سے دنیا بھر میں یوم عظمت و حرمت سیدہ بی بی فاطمۃالزہرامنایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں علماء و خطباء نے ام الحسنین الکریمین سیدہ فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی حرمت و شان اور عظمت پر روشنی ڈالی۔ عقیدتوں اور محبتوں کا خراج پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے مسلمانوں کے ذہن میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کیلئے سازشوں کا جال بچھایا۔ لندن کی جامعہ امیر ملت کے خطیب علامہ احمد زمان جماعتی نے کہا کہ جنتی عورتوں کی سردار سیدہ کائنات ہر خطا سے پاک ہیں۔ جامع مسجد ہیلی فیکس کے علامہ پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ جماعتی صدر مرکزی جماعت اہلسنت اوورسیز نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ آپ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ برمنگھم‘ مانچسٹر‘ سپین‘ اٹلی‘ امریکہ‘ کینیڈا‘ ناروے سمیت یورپ کے متعدد مقامات پر علماء نے ام الحسنین حضرت فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی شان و حرمت بیان کی۔ پیر سید اشتیاق حسین شاہ جماعتی‘ صاحبزادہ سید حسان حسین شاہ جماعتی‘ علامہ تبسم بشیر اویسی‘ علامہ محمدیعقوب رضوی‘ علامہ پیر اکرم بغدادی نے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام اور مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنیوالے کیخلاف موثر کارروائی کرے۔
یوم عظمت