کورونا میں مبتلا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قمر خلیل انتقال کرگئے

  کورونا میں مبتلا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قمر خلیل ...

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قمر خلیل کررونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر قمرخلیل زرعی یونیورسٹی کے سپیشلسٹ ڈاکٹر تھے جو کرونا وائرس کا شکار ہوکر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انکو وینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیاگزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جاملے۔انکی نماز جنازہ زرعی یونیورسٹی کی ڈی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں یونیورسٹی سٹاف نے بھی شرکت کی۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -