قاضی پارک کے ٹرانسفارمرسے غیر قانونی اضافی لوڈ کا خاتمہ نہ ہو سکا

قاضی پارک کے ٹرانسفارمرسے غیر قانونی اضافی لوڈ کا خاتمہ نہ ہو سکا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ میں قاضی پارک کی گلی نمبر 2میں نصب ٹرانسفارمرپر غیر قانونی ڈبل سورس کنکشنز کی خبریں سامنے آنے کے باوجود غیر قانونی تاروں کو اتارا نہ جا سکا،تفصیلات کے مطابق 200کے وی ٹرانسفارمر پر مقامی افراد نے غیر قانونی طور پر تاریں لگا کر لوڈ میں اضافہ کر دیا جس کے باعث آئے روز ٹرانسفارمرخراب رہنما معمول ہے اور ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،واضح رہے کہ اوور لوڈنگ کے باعث ٹرانسفارمر بند ہونے سے علاقہ ٹیوب ویل بھی بند ہوجاتا ہے جس وجہ سے لوگوں کو دوہرے عذاب کا سامنا ہے،اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف ایگزیکٹو لیسکو سے مطالبہ کیا ہے مقامی اہلکاروں کو حکم دیا جائے کہ ٹرانسفارمر کے لوڈ میں اضافہ کرنے والی غیرقانونی تاریں فوری اتاری جائیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -