سدرہ اقبال ٹی سی ایف کی گڈول ایمبیسیڈرمقرر

سدرہ اقبال ٹی سی ایف کی گڈول ایمبیسیڈرمقرر

  

کراچی (پ ر) سٹیزن فاؤنڈیشن نے حال ہی میں معروف صحافی سدرہ اقبال کواپناگڈول ایمبسیڈر مقررکیا ہے جو معاشرے میں بہتر ی لانے کیلئے معیاری تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگہی کے فروغ میں تعاون کریں گی۔گڈول ایمبسیڈر کے طور پر سدرہ TCFٹیم کے ساتھ مل کراپنی بااثر شخصیت کے رسوخ سے پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے بارے میں آگہی پیداکریں گی اور واضح کریں گی کہ کس طرح TCF ملک کے مشکل حالات والے علاقوں میں بنیادی سطح تک کم مراعات یافتہ طبقے کے بچوں کو تعلیم کی سہولت بہم پہنچارہی ہے۔" ہمارے ارد گرد کی دنیا یکسر طور پر بدل گئی ہے اور ہمیں اس تبدیلی کو اپنانے کے سوا چارہ نہیں ہے۔ نئی دنیا میں جدت، دردمندی، عزم اور اگلی نسل کی تربیت ِ نو کی ضرورت ہوگی۔TCFمیں سیکھنے کیلئے مثبت ماحول اور اعلیٰ مہارت کے حصول کے مواقع فراہم کرنے کی روشن روایت قائم ہے جس کے ذریعہ طلبہ کو اپنے خوابوں کی تعبیر ملنے اور غربت سے چھٹکارے کا یقین کرنے میں مدد ملتی ہے۔ "سدرہ نے اپنے خیالات کا اظہار ان الفاظ میں کیا۔TCF کے ساتھ اشتراک کے بارے میں انہوں نے کہا،" TCFکی خدمات نے مجھے ہمیشہ متاثرکیا ہے اس لئے میں ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہتر پرجوش ہوں

مزید :

صفحہ آخر -