صنعتیں چلیں گی تو حکومت کو ریونیو ملے گا،کاشف امین

صنعتیں چلیں گی تو حکومت کو ریونیو ملے گا،کاشف امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ بجٹ مثبت کے مقابلے میں منفی زیادہ ہے،حکومت نے یہ خود کہہ دیا ہے کہ ایکسپورٹ سیکٹر سے17فیصد لے کر واپس کرنا ہے لیکن وہ حکومت نہیں دے گی۔ انڈسٹری چلے گی تو حکومت کو ریونیو ملے گا۔ موجودہ حالات میں اگر کوئی اور بھی بجٹ بنائے تو تقریبا ایسا ہی بجٹ ہوگا،4963ارب کا بجٹ تقریبا25فیصد زیادہ ہے اس حالات میں یہ حصول حکومت کیلئے مشکل دکھائی دیتا ہے۔