سندھ کے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ایس او پیز جاری

سندھ کے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ایس او پیز جاری

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں۔ذرائعکے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں جس کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں رش کم کرنے کے لئے ملازمین کو محدود تعداد میں بلایا جائے گا۔چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین کو 15 روزہ روٹیشن میں بلایا جائے گا، ملازمین 15 دن گھروں سے کام کریں گے اور 15 روز دفاتر میں آنا ہوگا، جب کہ دائمی مرض میں مبتلا ملازمین گھروں میں رہ کر فرائض انجام دیں گے، اور افسران کو آئیسولیشن کی چھٹی لینے کے لئے کورونا مثبت کی رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔اعلامیے کے مطابق سرکاری دفاتر میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، ملازمین کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا، سندھ سیکریٹریٹ آنے والے وزیٹرز کو مرکزی گیٹ پر روکا جائے گا، سیکریٹریٹ آنے کی ٹھوس وجوہات پر صرف متعلقہ دفتر تک جانے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -