سندھ میں رینجرز پر حملے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مذمت
کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی لاڑکانہ گھوٹکی میں رینجرز اہلکاروں پر کریکر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف نے امن امان کی خراب صورتحال کا ذمیدار سندھ حکومت کو ٹھرادیا پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ کریکر حملوں میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور شہری کی شہادت افسوسناک ہے زخمی اہلکاروں اور شہریوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں امن دشمنوں کے بزدلانہ وار قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے رینجرز اہلکاروں پر حملے ایک سوچی سمجھی سازش نظر آرہی ہے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں سے قائم امن امان کو سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے 9 روز کے اندر دہشتگردی کے 5 واقعات پیش آچکے ہیں سندھ حکومت کی جانب سے احساس سینٹر پر سیکیورٹی کے انتظامات نہیں کیے گئے احساس پروگرام کی ابتداء سے سندھ حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا آء جی سندھ کو ابھی تک نوٹس لینے کی بھی زحمت نہیں ہوئی سندھ لہولہان ہوچکا وزیراعلیٰ کہیں ظاہر نہیں ہیں تحریک انصاف دہشتگردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے دوسری جانب لیاقت آباد میں قائم احساس کیش سینٹر کے باہر دھماکے کی جگہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سعید آفریدی، راجہ اظہر، ریاض حیدر نے دورہ کیا اور عباسی شہید اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا کہ افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں جانی نقصان پر افسوس و زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں احساس سینٹرز کو سیکورٹی دینا سندھ حکومت اور آء جی سندھ کی ذمیداری ہے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبعی سہولیات فراہم کی جائیں، کراچی میں چند روز کے اندر یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے، سفارشی افسران بھرتی کرکے سندھ کا امن امان خراب کرایا جارہا ہے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ امن دشمن عناصر شہر میں سرگرم ہوگئے ہیں افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ڈی جی رینجرز واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری فوری یقینی بنائیں واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں دوسری جانب رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی، ارسلان تاج، رابستان خان، اسلم ابڑو نے واقعے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش سینٹر پر دہشتگردی کی کارروائی افسوسناک ہے،زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں غریبوں کی امداد پر بھی دہشتگرد ذہنیت رکھنے والے خوش نہیں پی ٹی آئی رہنماؤں کا مزید کہا کہ سندھ کا پرامن ماحول دوبارہ خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے حملوں میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری جلد یقینی بنائی جائے سندھ حکومت احساس سینٹرز کی سیکیورٹی یقینی بنائے سندھ حکومت سیاسی مخالفت میں انسانی جانوں سے نہ کھیلے امید ہے آء جی سندھ تھوڑا واقعات پر بھی توجہ دیں گے ڈی جی رینجرز واقعات کا نوٹس لیکر کارروائی کریں۔