واوا کارز نے صارفین کی کار خریدنے کیلئے موبائل یونٹ کا آغاز کردیا

واوا کارز نے صارفین کی کار خریدنے کیلئے موبائل یونٹ کا آغاز کردیا

  

کراچی (این این آئی) کورونا کے باعث زندگی سست روی کا شکار ہے، لیکن اس دوران بھی لوگوں کو اپنی کاریں بیچنے یا استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کی ضرورت پیش آرہی ہے۔ اس ضرورت کے پیش نظر سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کی آسانی پہنچانے کیلئے حمایت کرتے ہوئے واواکارز نے موبائل خریداری یونٹ کے ذریعے لوگوں کی گھر کی دہلیز پر اپنی خدمات پیش کرکے کاروں کی فروخت کے عمل میں مکمل طور پر انقلابی اقدام کا آغاز کردیا ہے۔ سخت حفاظتی اور حفظان صحت کے پروٹوکول کے ساتھ اپنے موجودہ خریداری کے سینٹرز کی سرگرمیاں بحال کرتے ہوئے، واواکارز نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اپنا تیسرے خریداری کے مرکز کا بھی آغاز کردیا ہے۔ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا کے سنگم پر واقع مین فوڈ اسٹریٹ کے قریب قائم سینٹر دور جدید کے بہترین ڈیزائن کا نمونہ ہے جس میں مخصوص مقاصد کیلئے جگہیں مختص ہیں جیسا کہ انتظار کیلئے علیحدہ جگہ، معائنہ اور بات چیت کیلئے علیحدہ جگہ رکھی گئی ہے۔ واوا کارز کا تین مراحل پر مبنی بزنس ماڈل (مفت تشخیص، معائنہ اور محفوظ ادائیگی) سے استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں صارفین کو پیش آنے والے تکلیف دہ عمل کو پہلے سے آسان، تیز تر اور قابل بھروسہ بنا نے کا عزم رکھتا ہے۔ اس موقع پر واوا کارز پاکستان کے کنٹری منیجر مجاہد خان کا کہنا تھا کہ صارفین کی ضرورت اور بہترین خدمات کے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے ہم موبائل خریداری یونٹ کا آغاز کر رہے ہیں اور اپنی خدمات کو وہاں لے کر جا رہے ہیں جہاں صارف موجود ہے۔ اس اقدام کے ذریعہ ہم اپنی گاڑی کے معائنہ اور خریداری کے طریقہ کار کو صارف کے گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ موبائل یونٹ کے عملہ اور صارفین کی حفاظت اور صحت سے متعلق ہمارے عزم کو سخت حفاظتی اور حفظان صحت کے پروٹوکول پر عملدرآمد کرتے ہوئے یقینی بنایا جائے گا۔ ہم کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اپنے تیسرے خریداری کے مرکز کا آغاز کرتے ہوئے کراچی میں رہنے والوں کو بغیر کسی پریشانی کے آسانی سے کار فروخت کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ واواکارز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لورنس میرٹ (Lawrence Merritt)کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے صارفین کیلئے آسان طریقہ کار مرتب کریں۔ صارفین کو پیش کی جانے والی نئی اور خصوصی خدمات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پرانی کہاوت ہے کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے لہذا کورونا وائرس کے اثرات کا سامنا کرتے ہوئے ہم نے صارفین کیلئے ایک نئی جدت پیش کرکے انہیں ایک نیا موقع پیش کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -