عوام کو سبز باغ دکھانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،عزیزالرحمن چن

عوام کو سبز باغ دکھانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،عزیزالرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بلند وبانگ دعوے خوشنما وعدے اور عوام کو سبزباغ دکھا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے کسی وعدے کی تکمیل دو سالوں میں نہیں ہو سکی تحریک انصاف کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے پنجاب کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کے وسائل اپنے ہیں نہ پالیسیاں، بجٹ سے کشکول کا سائز بڑا اور خودکشیوں میں اضافہ ہو گا،بجٹ میں غریب کو سستی روٹی،تعلیم،صحت دینے اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کا کوئی ٹھوس پلان شامل نہیں ہے۔ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ظالمانہ اقدام ہے ملازمین کو ہمیشہ ریلیف پیپلز پارٹی کے دور میں ملتا ہے سندھ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے پنجاب اور وفاق ملازمین کش پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ ملک میں لوڈشیڈنگ اور غربت کے اندھیرے پھیل رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -