فیصل آبادمیں ایک ہی روز 40وارداتیں،شہریوں سے 16لاکھ لوٹ لئے

        فیصل آبادمیں ایک ہی روز 40وارداتیں،شہریوں سے 16لاکھ لوٹ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر) چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 40 وارداتوں میں ڈاکو ؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ 16 لاکھ روپے سے زائد نقد ی،25 تولے سے زائد طلائی زیورات، دو رکشے، 12موٹرسائیکل، مویشی، درجن بھر سے زائد موبائل فونز اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے اللہ بخش کے گھر سے تین لاکھ روپے کی نقدی، بیس تولے طلائی زیورات، جاوید سے تین لاکھ روپے کی نقدی، موبائل، مجاہد سے چارلاکھ روپے، حنیف سے ایک لاکھ روپے کی نقدی، عامر سے لاکھ روپے، عظیم کے گھر سے نوے ہزارروپے، طلائی زیورات، شیراز سے پچاس ہزار،موبائل، حمزہ سے 33ہزار، موٹرسا ئیکل، یاسین سے پچاس ہزار،موٹرسائیکل، حرا سے نقدی، لیب ٹاپ، قاسم کی دکان سے نقدی وغیرہ، بوٹا، ریحان،تیمور، ماجد، راشد، علی، شاہد، حمزہ، ارسلان، اور عادل سے نقدی،موبائل،تنویر کے گھرسے نقدی وغیرہ اور موسائیکلیں چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ ندیم، شہباز، اعجاز، اور طارق کے گھروں سے دولاکھ روپے سے زائد کی نقدی، پچاس تولے سے زائد طلائی زیورات اور قیمتی سامان، شہباز کے قیمتی مویشی،عرفان اور یوسف کے رکشے، شعیب، عبد الرشید، عون محمد، سلمان، اللہ دتہ، محسن، وسیم اور عرفان کی موٹرسائیکلیں چوری کرکے چلتے بنے۔
وارداتیں

مزید :

صفحہ آخر -