خاتم النبیین ؐ لکھنے کی قرارداد منظورہونا تاریخی اقدام ہے،محمد فیصل
کراچی (سٹاف رپورٹر) کریڈ و ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور معروف سماج رہنما محمد فیصل نے سندھ اسمبلی سے حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد منظور کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا س عمل پر سندھ اسمبلی کے ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں۔اپنے ایک بیان میں محمد فیصل نے کہا کہ سندھ اسمبلی ملک کا وہ ایوان جہاں سے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور ہوئی تھی۔اس تاریخی ایوان نے ایک مرتبہ پھر تاریخی قرارداد منظور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اس عقیدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا ہے۔ایم کیوا یم کے محمد حسین نے اس حوالے سے سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے اپنے آپ کو تاریخ میں امر کرلیا ہے۔حضرت محمد ﷺ کے نام ساتھ خاتم النبیین لازمی لکھنے کی قرار داد منظور کرکے ارکان نے اپنے آپ کو سرخرو کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اسمبلی سمیت ملک کی دیگر اسمبلیوں سے بھی یہ قرارداد منظور کرائی جائے۔اس حوالے سے وفاق میں برسراقتدار پی ٹی آئی کا یہ دینی فریضہ ہے کہ وہ ایوانوں میں قرارداد پیش کرے۔