ڈسٹرکٹ کورٹ بہاولپور میں نئے بلاک کا افتتاح، چیف جسٹس کامعائنہ

  ڈسٹرکٹ کورٹ بہاولپور میں نئے بلاک کا افتتاح، چیف جسٹس کامعائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ڈسٹرکٹ کورٹ بہاول پور میں نیو کورٹس بلاک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ، جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹر جسٹس فیصل زمان خان، جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد، جج(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹر جسٹس محمد وحید خان، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ لاہور بہادر علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری محمد انوار الحق، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا عبد الحکیم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حماد احمد قریشی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج دانش افضل، سینئر سول جج (سول ڈویژن) ظفر مہدی، سینئر سول جج خرم شہزاد، سینئر سول جج محمد منصور عطاء، سول جج محمد عاصم شفیق، سول جج کاشف رشید خان بنگش اور دیگر سول ججز موجود تھے۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیاقت سمیع، جنرل سیکرٹری عمران عزیز، ممبران پنجاب بار کونسل عبد الغفار شیخ، محمد افضل دھرالہ اور محمد ناصر جوئیہ بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے نیو کورٹس بلاک کا معائنہ بھی کیا اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری بہاول پور کی کارکردگی کو سراہاہے۔
معائنہ