سندھ اسمبلی کا حضرت فاطمہ ؓکے مزارکی تعمیر کا مطالبہ درست ہے،اشرف جلالی
لاہور (پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی دعوت پر ملک بھر میں ”یوم عظمتِ سیّدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا و صداقتِ سیّدنا صدیق اکبرؓ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ”مقام بتول رضی اللہ تعالیٰ عنہا کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاسندھ اسمبلی کا سعودی حکومت سے حضرت سیّدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مزارِ مقدس کی تعمیر کا مطالبہ شریعت کے عین مطابق ہے۔
آزاد کشمیر سمیت دیگر صوبائی اسمبلیوں کو بھی ایسی قرارداد منظور کرنی چاہیے۔
بالخصوص قومی اسمبلی اور سینٹ کو سعودی حکومت سے حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مزارِ مقدس کی تعمیر کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا: ملک میں کچھ ”را“ کے ایجنٹ اور بیرونی قوتوں کے آلہ کار فرقہ وارانہ فسادات سے ملک کی سا لمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں