(ن) لیگ کے حواریوں کی بجٹ پر تنقید بلا جواز ہے،عارف مشتاق
لاہور(پ ر) تحریک انصاف شالامار ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری و سنگھ پورہ منڈی کے چیئرمین رانا عارف مشتاق نے کہاہے کہ حالیہ بجٹ پرن لیگ کے حواریوں کی پی ٹی آئی حکومت پر تنقید بلاجواز ہے، نئے ٹیکس نہ لگنے پر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا گیا ہے، اپوزیشن ٹولے کو پاکستان کی ترقی اور پی ٹی آئی کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہو پا رہی۔
، جس وجہ سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حواریوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، پاکستان کی تاریخ کا یہ واحد بجٹ ہے جس میں نئے ٹیکس نہیں لگے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔پاکستان اپنے مفاد میں فیصلے کر رہا جس کا کریڈت پاکستانی قیادت کو جاتا ہے۔