صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک رانا شہباز پرکرونا کاحملہ
احمد پور سیال(نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک رانا شہباز احمد خان بھی کرونا کا شکار ہو گئے بائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیوسٹاک ایم پی اے حلقہ پی پی ایک سو تیس رانا شہباز احمد خان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آ گئی اور ڈاکٹر کے مشورے سے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری رانا شہباز احمد خاں نے فوری طور پر اپنے آپ کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں قرنطینہ کر لیا، رانا شہباز خان نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔