ماضی کے حکمرانوں نے کئی شہروں کو ترقی سے محروم رکھا،سعدیہ سہیل

ماضی کے حکمرانوں نے کئی شہروں کو ترقی سے محروم رکھا،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے مخصوص ایجنڈے کے تحت پنجاب کے کئی شہروں کو ترقی سے محروم رکھا اورسابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے آنے والے سالوں کے بجٹ میں ہر علاقے کی یکساں ترقی کے لئے جامع حکمت عملی وضع کر لی ہے۔


،جس کے تحت پنجاب کے ہر شہر اور ہر قصبے کی ترقی کے لئے متناسب وسائل فراہم کئے جائیں گے- قومی وسائل عوام کی امانت ہیں۔ماضی میں قومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کئے گئے اور لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں۔ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے، کوئی اور ایجنڈا نہیں۔ نیاپاکستان، نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے۔کسی کو تبدیلی کے ایجنڈے کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراویڑن غریب اور امیر میں فرق کو ختم کرنا ہے۔ غریب عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے مثبت حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈالے کر آئی ہے اور عوام کی قسمت بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقی تعبیر دیں گے۔