کالعدم تنظیم کی مالی معاونٹ، کیس کی سماعت 21جولائی تک ملتوی
ملتان (خصو صی رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم کو جائیداد فروخت اور مالی معاونت فراہم کرنے کے مقدمہ (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر بحث کیلئے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم غلام حسن نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ معلومات کے باوجود کالعدم تنظیم اور اسکی ذیلی تنظیم کو معاونت فراہم کی ملزم نے جن لوگوں کو مدد فراہم کی وہ صوبہ کے کئی شہروں میں دہشت گردی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ ملزم کے خلاف 2 جولائی 2019 میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم الانفال ٹرسٹ کو مالی مدد فراہم کرنے، اراضی کی خریداری میں ملوث ہونے، میاں چنوں میں کالعدم تنظیم کو معاونت فراہم کرنے اور ماچھیوال ضلع وہاڑی میں کالعدم تنظیم کو معاونت فراہم کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ جن میں کئی ملزمان گرفتار اور اشتہاری قرار دیے جاچکے ہیں۔ وہ بے گناہ ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا۔
ملتوی