ترنڈہ محمد پناہ: صفائی نظام میں بہتری کیلئے فنڈز منظور
ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) ترنڈہ محمد پناہ میں سیوریج کا پانی مین ہولز سے اوور فلو ہوکر گلی،محلوں میں جمع ہورہا تھا۔شہریوں کی شکایات پر ایم این اے مخدوم سید(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
مبین احمد کے معاون خاص مخدوم سید عبدالقادر نے خصوصی کاوش کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور میاں محمد ارشد وٹو سے رابط کیا،جنہوں نے اس مسئلہ کے حل کے لیے گزشتہ روز سکر مشین بھیجوادی جس نے مین ہولز سے سیوریج کا پانی نکالنا شروع کردیاہے۔اس موقع پر مخدوم سید عبدالقادر نے سیاسی وسماجی شخصیت سید وسیم مشتاق بخاری کے ہمراہ پریس کلب کے وفد جام شاہد فیض ڈاکٹر محمد ناصر منصور عابد بخاری جمشید صمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکر مشین ہفتے میں دو دن اس مقصد کے لئے آیا کرے گی اور شہر کے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے 6 ماہ کے لئے 20 لاکھ روپے بھی منظور کروائے گئے ہیں جس سے ڈیلی ویجز پر عملہ صفائی تعینات کیا جاسکے گا اور صفائی کا نظام مزید بہتر ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کے مسئلہ کے حل کیلئے ایم این اے مخدوم سید مبین احمد نے وفاقی وزیر پانی وبجلی عمر ایوب سے تفصیلی بات چیت کرلی ہے،انہوں نے سی ای او میپکو کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔میپکو ٹیم موقع کا جائزہ لے کر ترنڈہ محمد پناہ کو سب ڈویژن لیاقت پور سے کوٹ خلیفہ گریڈ اسٹیشن سے منسلک کریگا جس سے شہر میں وولٹیج میں کمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا شہریوں نے شہر کی صفائی اور وولٹیج کمی کے حوالے سے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔
منظور