وہاڑی: گراں فروشوں کیخلاف آپریشن، متعدد دکانداروں کو جرمانے
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی فروخت کو مقرر کردہ سرکاری نرخوں یقینی بنایا جا رہا ہے جس کیلئے پرا ئس(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں گراں فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کیا جا رہا ہے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 54 گراں فروشوں 63ہزار 300 روپے جرمانے کئے گئے جن میں تحصیلدار وہاڑی مزمل عارف نے 8000،نائب تحصیلدار شاہد نواب نے1500،نائب تحصیلدار ملک جاوید نے 1500، تحصیلدار ظفر جیٹال میلسی نے 2000،نائب تحصیلدار میلسی ملک منظور نے 1000،تحصیلدار بوریوالا ظفر مغل نے 9500،نائب تحصیلدار تقی احمد سید نے 3000،ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف نے 5000،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان نے 2000،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت پیسٹ کنٹرول ڈاکٹر محمد رمضان نے 5000،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت وہاڑی الطا ف حسین نے 2500،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اسماعیل وٹو نے 2000،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میلسی محمد اقبال نے 3000، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بوریوالا عبدالخالق نے1000،ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی نے 5800،ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سلمان حسن نے 3000، ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عامر شہزاد نے 1000،ڈی ایف سی مہر اختر سیال نے 5000روپے اور 2ایف آئی آر، اے ایف سی میلسی ربنواز نے 1000اور اے ایف سی وہاڑی رانا امتیاز نے 500روپے جرمانے کئے۔
جرمانے