جام پور: وکلاء اورعدالتی اہلکار کے درمیان ہونیوالی محاذ آرائی ختم

    جام پور: وکلاء اورعدالتی اہلکار کے درمیان ہونیوالی محاذ آرائی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جا م پور( نامہ نگار) وکلاء اور عدالتی اہلکار ملک اعجاز احمد راں کے درمیان ہونے والی محاذارائی اختتامذیر ہو گئی۔ وکلا کے مطالبہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور نے جام پور سے تبدیل کرکے راجن پور لگا دیا۔ جبکہ ان کی جگہ پر سنیئر(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
سیٹنیو اختر حسین بھٹی کو لگا دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ تین دن سے ایڈیشنل سیشن جج کے ریڈر ملک اعجازاحمد راں اور جام پور کے وکلاء کے درمیان فیس بک اور واٹس اپ پر تلخ کلامی ہو ئی اور نوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی تاہم سنیئر وکلاء اور سنیئر عدالتی اہلکاروں کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہو گیا تاہم وکلا کے مطالبہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور نے سٹینو ایاز احمد راں کو جام پورسے تبدیل کرکے راجن پور ٹرانسفر کر دیا ہے۔ ان کی جگہ پر سنیئر سٹینو افسر اختر حسین بھٹی کو لگا دیا جنہوں نے چارج سنبھال کرکے کام شروع کر دیا جبکہ تبدیل ہو نے والے ایاز احمد راں نے تین دن کی چھٹی حاصل کر لی ہے۔ مبینہ معلومات کے مطابق سنیئر وکلاء اور عدالتی اہلکار معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
ختم