واجبات کی عدم ادائیگی، عبدالحکیم میں سٹی ریلوے گیٹ آج سے بند، پینافلیکس آویزاں

  واجبات کی عدم ادائیگی، عبدالحکیم میں سٹی ریلوے گیٹ آج سے بند، پینافلیکس ...

  

عبدالحکیم (سٹی رپورٹر)محکمہ ریلوے نے سٹی ریلوے گیٹ بند کرنے کا پینافلیکس آویزاں کردیا ہے،تفصیل کے مطابق محکمہ ریلوے ملتان نے عبدالحکیم سٹی کے ریلوے گیٹ کوآج سیبند کرنے کا فلیکس گیٹ پر آویزاں (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

کردیا ہے،بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائی ویز نے تاحال محکمہ ریلویز کو واجبات ادا نہ کیئے ہیں،جس کے سبب 2 محکموں کا باہمی جھگڑا عوام الناس کی ذلت و رسوائی کا سبب بن رہاہے،مرکزی انجمن تاجران کے صدر خالد حسین میؤ،مدثر جمیل سلیمی،سید عتیق مہتاب،اشرف تھراج،اشرف بٹ،عبدالرؤف عاقب،امجد چودھری،عبدالرزاق چودھری و دیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہر عباس شیرازی سے متذکرہ مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آویزاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -