ڈہرکی: قرض وصولی کیلئے بینک انتظامیہ کا شدیددباؤ، نوجوان نے قبر میں ”پناہ“ڈھونڈ لی، ورثاء کا احتجاج

  ڈہرکی: قرض وصولی کیلئے بینک انتظامیہ کا شدیددباؤ، نوجوان نے قبر میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی(نامہ نگار) خود کشی کرنے والے نوجوان کی خودکشی کرنے کے نے اصل حقائق سامنے آگئے اسکے رشتہ دار ورثا نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
نوجوان کو مارکرو بنک والو ں نے قرض کی رقم لینے کیلئے بے روزگار نوجوان کو اتنا پریشان کیا اور گالیا ں تک دیں جسکی وجہ سے نوجوان تنگ اور مجبور ہوکر اپنی زندگی کو ختم کرنے پر مجبور ہوگیا ورثا کا کہنا ہے کہ ڈہرکی میں مائیکروفنائنس بینک والوں نے ہمارے نوجوان کی جان لے لی. جونگ کالونی کے رہائشی نوجوان قرض کی قسط کی رقم ادا نہیں کر سکازرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باعث نوجوان بے روزگار ہوگیا تھا اوراسکا والد پہلے ہی انتقال کرچکا تھا ماں بیٹا گھر میں رہتے تھے. والدہ کے مطابق بینک والوں نے قرض کے لئے جینا حرام کردیا تھا