وہوا ہسپتال تا مین روڈ پختہ سڑک کی تعمیر کاکام شروع
وہوا(نمائندہ پاکستان) 24 لاکھ روپے کی لاگت سے وہوا ہسپتال تا مین روڈ پختہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہوگئی، ایم پی اے خواجہ حافظ محمد داوْد سلیمانی نے پی ٹی آئی کے عام پارٹی کارکن سے منصوبہ کا افتتاح کرادیا (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
تفصیل کے مطابق مین سڑک تا ہسپتال سڑک کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار چلی آرہی تھی جس سے مریضوں کو ہسپتال پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا عوامی مطالبہ پر پی ٹی آئی کے ممبر صو بائی اسمبلی خواجہ حافظ محمد داود سلیمانی کے فنڈزسے مین روڈ تا ہسپتال 22 سو فٹ لمبی پختہ سڑک کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر 24 لاکھ روپے لاگت آئے گی ایم پی اے خواجہ داوْد سلیمانی نے اس منصوبہ کا افتتاح ایک عام پارٹی کارکن اے ڈی بھرانی سے کرادیا منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے اے ڈی بھرانی نے کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے مریضوں کو ہسپتال لانے اورلیجانے میں حائل دشواریوں سے نجات مل جائیگی انہوں نے کہا کہ میں ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ داود سلیمانی کا بیحد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے پارٹی کا ادنی کارکن ہونے کے ناطے منصوبہ کے افتتاح کی ذمہ داری سو نپی اس طرح کے اقدام کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اس سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
تعمیر